شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ رمیش نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق رمیش حفیظ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو پیشہ سے چاٹ کا کاروبار کرتا تھا ۔ گذشتہ دنوں سنکرانتی تہوار ہونے کے سبب وہ اس کے آبائی مقام گیا تھا ۔ اس نے اس کے والد سے شادی کی خواہش کی تھی اور اس کے والد نے یہ کہتے ہوئے ٹال دیا تھا کہ ابھی وقت درکار ہے ۔ فوری طور پر شادی نہیں کی جاسکتی ۔ اس طرح مسلسل تاخیر سے دلبرداشتہ اس شخص نے میاں پور لوٹنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔