شادی کی تقریب میں رقص ،دولھے کے ماموں کی موت

   

نئی دہلی : بھانجے کی شادی کی تقریب کے موقع پر ڈانس کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ماموں کی موت ہوگئی ۔ حال ہی میں ریاست راجستھان میں یہ واقع پیش آیا ۔ کملیش نامی شخص کی بہن کے لڑکے کی شادی تھی اور وہ اپنے سرپر برتن رکھ کر ڈی جے گانوں پر روایتی مٹکا رقص کررہا تھا کہ اچانک غش کھاکر گر پڑا اسے فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ اس کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے ۔ دولھے کے ماموں کی موت سے شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا ۔