شادی کی پیشکش قبول کرنا خاتون فوجی اہلکار کو مہنگا پڑگیا

   

ابوجا: نائجیرین فوج کی خاتون اہلکار کو دوران ٹریننگ شادی کی پیشکش قبول کرنا مہنگا پڑگیا، اور اسے جیل کی ہوا کھانی پڑگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نائجیرین فوج میں تربیت دینے والی خاتون کو تربیت لینے والے اہلکار نے شادی کی پیشکش کی، جسے خاتون نے قبول کرلیا، ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر آرمی نے خاتون اہلکار کو دوران ڈیوٹی شادی کی پیشکش قبول کرنے پر گرفتار کرلیا۔فوج کی جانب سے خاتون اہلکار پر فوجی نظم و ضبط کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 7 مقدمے قائم کیے گئے ہیں۔نائجیرین فوج کی خاتون اہلکار کے خلاف کارروائی کو خواتین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب امتیازی سلوک قرار دیا جارہا ہے۔