شادی کے نام پر لڑکی کو لاکھوں روپئے کا دھوکہ ‘ ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔/23 مارچ، ( سیاست نیوز) شادی کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے لوٹنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم پولیس سائبرآباد نے گرفتار کرلیا۔ لڑکی کی شکایت پر کارروائی میںپولیس نے 40 سالہ ڈی راجیش ساکن ضلع کرشنا آندھرا پردیش کو گرفتار کرلیا جو آن لائن ٹریڈنگ کاروبار کرتا ہے۔ راجیش کی متاثرہ لڑکی سے دوستی بذریعہ تلگو میٹریمونی سائیٹ ہوئی۔ اس نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا اور دوستی کرلی ایک سے زائد ملاقاتوں کے بعد اس نے لڑکی سے معاشی مجبوری بتاکر پیسے لینا شروع کیا اور اس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا۔ مالی پریشانی ختم ہونے کے بعد شادی کا وعدہ کیا اور لڑکی کو مشورہ دے کر قرض حاصل کرنے کہا۔ لڑکی نے راجیش کی باتوں پر یقین کرکے گولڈ لون، ہوم لون اور دیگر ذرائع سے قرض حاصل کیا اور 70 لاکھ روپئے راجیش کے حوالے کئے جو قرض کی ای ایم آئی بھی ادا نہیں کرتا تھا اور اچانک اس نے لڑکی سے بے رخی اور گالی گلوج شروع کردی ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے راجیش کو گرفتار کرلیا۔ع