شارجہ کے حکمراں کے فرزند شیخ خالد کی تدفین

,

   

شارجہ ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے حکمراں شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے فرزند شیخ خالد بن سلطان القاسمی کی لندن میں ہوئی المناک موت کے بعد امارات میں چہارشنبہ کو تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم کی عمر 39 سال تھی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں شارجہ کے حکمراں اور مرحوم کے والد کے علاوہ امارات کے دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے شرکت کی۔ ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔