برسبین: آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک سیاحتی مقام کے قریب تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں نوعمر لڑکی ہلاک ہوگئی۔ یہ واقعہ برسبین سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بریبی جزیرے کے ووریم بیچ پر پیش آیا۔لڑکی پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کیا، اسے زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی۔پولیس کی جانب سے لڑکی کی عمر نہیں بتائی گئی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ 17 برس کی تھی۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس بیچ پر دن بھر سیاح تیراکی کرتے ہیں، اس جزیرے کے آس پاس بہت شارک ہیں لیکن انکا ساحل کے قریب آجانا لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔