وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمنٹ پارٹی میٹنگ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اجلاس سے غیرحاضر وزراء کے ناموں کی تفصیلات انہیں فراہم کی جائے۔
نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی نے استفسار کیاکہ اجلاس میں موجودہ رہنے کی ہدایت کے باوجود پارلیمنٹ سے غیر حاضرتمام یونین منسٹرس کی تفصیلات فراہم کی جائیں‘
اس ماہ دوسری مرتبہ بی جے پی ممبرس پر یہ کاروائی کی گئی ہیوزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روز بی جے پی پارلیمنٹ پارٹی میٹنگ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ اجلاس سے غیرحاضر وزراء کے ناموں کی تفصیلات انہیں فراہم کی جائے۔
منگل کے روز مودی کا یہ تیکھا تبصرہ پہلا مرتبہ نہیں ہے جو اراکین پارلیمنٹ کی غیرموجودگی کے متعلق مسئلہ ہے۔
قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں وزیراعظم نے اپنے نظریہ میں یہ واضح کردیاتھا کہ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی بحث کے دوران حاضری پر بی جے پی قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مودی نے یہ بھی کہاتھا کہ حاضری میں کمی پرموشن پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاتھا کہ بی جے پی لیڈران کی حاضری کے ریکارڈ‘ سوالات پر ردعمل اور پارلیمنٹری کمیٹیوں میں جس طرے اراکین پارلیمنٹ ردعمل پیش کرتے ہیں اس کے مطابق آگے کے کام کئے جائیں گے۔
جولائی2کے روز بی جے پی کی پارلیمنٹری پارٹی میٹنگ میں مودی نے کہاتھا کہ ”ان تمام چیزوں کے مطابق میں ہرکسی کو رینک دوں گا اور پھر مذکورہ منسٹرس فیصلہ کریں“۔
منگل کے روز اجلاس میں مودی نے اراکین پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ اپنے حلقوں میں جدید کام انجام دیں۔
انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ علاقے کی غیر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ بنیں اور سرکاری عہدیداروں کے ساتھ مل کر اسکیمات کو روبعمل لانے کاکام کیاجائے۔
یونین ہوم منسٹر امیت شاہ اور پارٹی کے دیگر لیڈران پارلیمنٹری پارٹی میٹنگ جو پارلیمنٹ کی لائبریری بلڈنگ میں منعقد ہوئی تھی موجود تھے۔
ڈیفنس منسٹر راج ناتھ سنگھ‘ پارلیمانی امور منسٹر پرہالد جوشی‘ غیر ملکی منسٹر ایس جئے شنکراور جونیر غیرملکی منسٹر وی مورلی دھرن ان میں شامل تھے۔
مذکورہ میٹنگ مانسون سیشن پارلیمنٹ کے کاروائی شروع ہونے کے ایک روز قبل ہوئی تھی