طرابلس : شام کے شمال مغربی علاقے میں ایک مکان کے اندر بارودی سرنگ پھٹنے سے چار بہن بھائی جان بحق ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے “اے ایف پی” نے اہل خانہ اور میڈیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بارودی سرنگ جنگ کی باقیات کے طور پر کسی طرح رہائژی مکان میں موجود تھی۔شام میں مارچ 2011 سے جاری جنگ میں کے بعد باقی رہنے والے دھماکہ خیر مواد بشمول بارودی سرنگوں سے ہلاکتوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ محاذ جنگ پر سکون کے وقت میں بھی اس طرح کے واقعات میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق روزانہ ان دھماکوں سے پانچ افراد جاں بحق یا زخمی ہو رہے ہیں۔متاثرہ خاندان حال ہی میں ادلب کے شمال مشرق میں واقع قصبہ کے اس گھر میں منتقل ہوا تھا۔متاثرہ خاندان سے تعلق رکھن والے ابو دحام المحمد نامی شخص نے بتایا کہ وہ دو ہفتے قبل ہی اس گھر میں منتقل ہوئے تھے۔ اس کے چار بھتیجے، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہلاک ہو چکا ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔