نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ہونے والے خوں ریز تنازع بڑھ سکتے ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں کئی محاز پر اس میں اضافہ ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے شام کمیشن کے سربراہ پالو سرجیو پن ہیرو نے کہا کہ شام بڑے پیمانے پر لڑائیوں کی واپسی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ ملک اسی طرف بڑھ رہا ہے۔50 صفحات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ سالوں میں فعال جنگی محاذوں میں خاموشی کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ 6 مہینوں کے دوران انسانی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں لڑائیوں کے سبب درجنوں شہری ہلاک ہوگئے۔