شام میں دھماکہ، 4 امریکی فوجی ہلاک

   

بغداد :شام کے مغربی علاقے میں واقع ایک شاہراہ پر زوردار دھماکہ کی وجہ سے چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ ایک گاڑی میں دھماکہ خیز مواد کے ٹکرانے کی وجہ سے ہوا ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پینٹاگن نے ابھی تک فوجیوں کی موت کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ہے ۔ایجنسی نے شہریوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہساکا اور دیر ایزور کے مابین مارکڈا شہر کے مضافات میں پیش آیا۔ اس دھماکے کے فوری بعد ہی اس علاقے میں سیکیورٹی محاصرہ قائم کردیا گیا ہے ۔