شام میں موٹر سائیکل بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک

   

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی، وزارت داخلہ کے حوالے سے، شائع کردہ خبر کے مطابق کل شام کے وقت دمشق کے علاقے سیّدہ زینب میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔خبر کے مطابق پولیس، فائر بریگیڈٹیمیں اور ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔