شام کی فوج کی محصور علاقے پر شدید گولہ باری

   

دمشق : اسد ی فوج نے شام کے جنوبی ضلع درعا کے علاقے درعا البلد پر مارٹر توپوں اور ٹینکوں سے حملہ کردیا۔ کارروائیوں میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل روس کی نگرانی میں اسد ی فوج اور علاقائی انتظامیہ کے درمیان شہری مرکز درعا محتہ میں مذاکرات ہوئے تھے،جو بلا نتیجہ رہے۔ مذاکرات میں درعا البلد کے مزاحمت کاروں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا،جسے انہوں نے مسترد کردیا تھا۔