شام کے خلاف مغربی ممالک کی عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں، یو این نمائندے کا مطالبہ

   

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے شام گیر پیڈرسن نے اتوار کے روز مطالبہ کیا ہے کہ شام کے خلاف عائد کردہ مغربی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا یہ مطالبہ شام سے بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔ جب انہوں نے شامی دارالحکومت دمشق کا دورہ کر کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں امریکہ اور مغربی ملکوں نے اس وقت سے لگا رکھی ہیں جب 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں بشار الاسد نے اپوزیشن کے پرامن احتجاج کو طاقت سے کچلنے کے اقدامات کیے تھے اور اس سے اپوزیشن کے کارکن ہلاک ہوئے تھے۔