حیدرآباد ۔30 ۔ جون (سیاست نیوز) ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کو شان رسالتؐ میں گستاخی کرنے کے کیس میں بری کردیا۔ 22 اگست 2022 میں راجہ سنگھ نے یو ٹیوب پر ایک انتہائی اشتعال انگیز بیان جاری کیا تھا جس میں شان رسالتؐ میں گستاخی کی گئی اور کامیڈین منور فاروقی کو بھی نشانہ بنایا۔ اس دلآزار ویڈیو کے بعد سینکڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں پولیس منگل ہاٹ نے راجہ سنگھ کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دونوں شہروں میں زبردست احتجاج و مظاہرے کے بعد پولیس نے راجہ سنگھ کو گرفتار کیا تھا اور مسلسل دلآزار بیانات جاری کرنے کے الزام میں ملعون راجہ سنگھ کو پی ڈی ایکٹ کے تحت 77 دن کیلئے جیل میں رکھا گیا تھا۔ اس کیس میں استغاثہ کی جانب سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس کے نتیجہ میں وہ بری ہوگیا۔بk/