مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معلنہ”مسلم بند“ اور ”یوم سیاہ“ کامیاب اور پرامن
حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاعوں سے مل رہی اطلاعات کے مطابق مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معلنہ”مسلم بند“ اور ”یوم سیاہ“ کامیاب اور پرامن رہا ہے۔
شہر حیدرآباد او رسکندرآباد میں بھی مسلم تاجرین نے ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی دوکانات اور کاروبار کو بند رکھا۔ چارمینار اور اس کے اطراف واکناف کے علاوہ افضل گنج‘ اولڈ موٹر پارٹس‘ سدی عنبر بازار‘ مشیر آباد‘ بھولکپور کے علاقوں میں مجموعی طور پرمسلمانوں کے دوکانات او رکاروبار بند رہے۔پیش ہے اس خصوص میں ویڈیوز