شان کی شاندار سنچری کے بعد پاکستانی بولروں کا بہترین آغاز

   

مانچسٹر۔ اوپنر شان مسعود کی شاندار سنچری (156) اور بابر اعظم کی نصف سنچری (69) کی بدولت پاکستان نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 326 رنز اسکور کرلئے۔ بیٹسمینوں کے اطمینان بخش مظاہرے کے بعد پاکستانی بولروں نے بھی ٹیم کو بہترین شروعات فراہم کرتے ہوئے ابتدائی دو وکٹیں 4 اوورس میں ہی حاصل کرلی۔ تادم تحریر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 12 رنز اسکور کئے۔