شاٹ سرکٹ سے سپلائنگ کمپنی جل کر خاکستر

   

حیدرآباد ۔ 4 جنوری ۔ غلامانِ پنجتن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، غوث نگر بنڈلہ گوڑہ نزدیک مسجد ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سپلائنگ کمپنی کے گودام میں 3 جنوری کی صبح 4 بجے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ کر تمام سامان جل کر خاکستر ہوچکا ہے ۔ غلامان پنجتن کمیٹی بستی غوث نگر و بنڈلہ گوڑہ کے ساکنان کیلئے نہ صرف بلامعاوضہ سپلائنگ کا سامان پہنچارہی تھی بلکہ ہر وقت بستی کے لوگوں کی سہولت کی خاطر خیر کے کام سرانجام دیا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی تھی کہ 3 جنوری شاٹ سرکٹ کے باعث سپلائنگ کمپنی کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جس کے باعث کمیٹی کوکافی نقصان پہنچا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ اتنی مہیب تھی اور صبح کی اولین ساعتوں میں لگنے کی وجہ سے سامان کو محفوظ مقام پر منتقل نہیں کیا جاسکا اور سارا آگ کے مہیب شعلوں کی لپیٹ میں آگیا ۔