حیدرآباد 15 اگسٹ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کو خواتین اور بچوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوامی مقامات پر ان کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے سٹی پولیس سے شاپنگ مالس میں خفیہ کیمروں کا پتہ چلانے مہم شروع کی گئی ہے ۔ سٹی پولیس نے محکمہ تعلیم اور نیشنل سرویس اسکیم طلبا کے اشتراک سے شاپنگ مالس میں خفیہ اور اسپائی کیمروں کا پتہ چلایا جائیگا ۔ یوم آزادی پر سٹی پولیس کمشنر سرینواس ریڈی اور پرنسپل سکریٹری تعلیم بی وینکیشم نے مہم کا آعاز کیا ۔ ٹیم میں خاتون پروفیشنل ماہرین شامل رہیں گے اور خواتین کے کپڑے بدلنے کے رومس ‘ واش رومس وغیرہ میں کیمروں کا پتہ چلائیں گے اور کوئی کیمرہ نہ ملنے پر طمانیت کے بعد ان کو محفوظ قرار دیں گے ۔ اسکے علاوہ بڑے اور چھوٹے شاپنگ مالس میں وقفہ وقفہ سے اچانک چیکنگ بھی کی جاتی رہے گی ۔