شاہدافریدی نے طالبان کا کیادفاع‘ کہاکہ وہ مثبت سونچ کے ساتھ آگے آرہے ہیں

,

   

اسلام آباد۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بعد سابق کرکٹر شاہد افریدی نے بھی طالبان کی دفاع میں بیان دیاہے اور کہاکہ مذکورہ دہشت گرد تنظیم اقتدار کے لئے ”مثبت سونچ“ کے ساتھ آگے آرہی ہے۔

پاکستانی صحافی نائلہ عنایت کی جانب سے ٹوئٹ کئے گئے ایک ویڈیو کلپ میں افریدی کورپورٹرس سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”یہ طالبان خواتین کو کام کرنے کی اجازت دے رہی ہے‘ اور ’کرکٹ کو پسند کرتی ہے“۔

افریدی رپورٹرس کو بتایارہے ہیں کہ ”اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ طالبان آگیاہے۔ مگر وہ ان لوگوں کی آمد ایک مثبت سونچ کے ساتھ ہوئی ہے۔

خواتین کو وہ کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ وہ انہیں سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دے رہے ہیں۔ وہ کرکٹ کی حمایت کررہے ہیں۔ اورمیرایہ ماننا ہے کہ طالبان کو کرکٹ بہت پسند ہے“۔

ماضی میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی بہت مرتبہ طالبان کی مدافعت میں بیانات دئے ہیں۔

جولائی میں افغانستان حکومت کو زیر کرنے کے بعد دہشت گرد گروپ کے قبضہ جمانے سے قبل خان نے کہاتھا کہ طالبان کسی ”فوجی تنظیم نہیں بلکہ عام شہریوں“ پر مشتمل ہے او راستفسار کیا تھاکہ مذکورہ ملک کس طرح کی تعقب کرے گا جبکہ تین ملین افغانی سرحد پر پڑے ہوئے ہیں۔

بی پی ایس نیوز ہاؤر کو دئے گئے ایک انٹرویو میں خان نے استدلال کیاتھا کہ پاکستان تین ملین افغانی پناہ گزینو ں کی میزبانی کرنے والے ملک ہے جس میں اکثریت پشتونوں کی ہے اور یہی طبقہ طالبان جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے زوردیاکہ ”اب یہاں پر 500,000لوگوں کے کیمپس ہیں‘ یہاں پر ایک لاکھ افراد پرمشتمل کیمپ ہیں اورطالبان کوئی جنگی تنظیم نہیں ہے ’وہ ایک عام شہری ہیں‘ اگر یہاں پر کچھ شہری ان کیمپوں میں ہیں تو کیسے پاکستان ان لوگوں کا تعقب کرکے پکڑے گا؟آپ ان کو بیجا کیسے کہہ سکتے ہیں؟“