حیدرآباد۔12۔ڈسمبر(سیاست نیوز) جناب شاہنواز قاسم آئی جی (آئی پی ایس) ملٹی زونII کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری برائے چیف منسٹر عہدہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ چیف سیکریٹری محترمہ شانتی کماری نے آج اس سلسلہ میں جی او آرٹی 1630 جاری کرکے احکام جاری کئے ۔ جناب شاہنواز قاسم آئی پی ایس کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود‘ چیف اکزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ ‘ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ وقف بور ڈ کے علاوہ ریاست تلنگانہ میں دیگر کئی اہم سرکاری عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جناب شاہنواز قاسم کو چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر اے ریونت ریڈی کے سیکریٹری کے طور پر تقرر کرنے کے احکام کی اجرائی کے بعد کہا جا رہاہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جلد سنبھالیں گے۔