شاہین باغ احتجاج ، مسلم ممالک کی عالمی سازش کا حصہ بی جے پی ایم ایل اے

,

   

بیریا ۔ /23 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے بیریا سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے کہا کہ سی اے اے اوراین آر سی کے خلاف شاہین باغ کا احتجاج مسلم ممالک کی جانب سے کی گئی عالمی سازش کی حصہ ہے ۔ یہ لوگ ہندوستان کے تکڑے کرنا چاہتے ہیں ۔ سریندر سنگھ نے صدر مجلس اسد الدین اویسی کو ملک کا دشمن قرار دیا ۔ اویسی کے داخلی احساسات اور جذبات ہندوستان کے خلاف ہیں ۔ ان کی محبت اور طرفداری پاکستان نواز ہے ۔