نئی دہلی۔ دہلی او رنوائیڈ ا کو جوڑنے والے درمیان کی2.5کیلومیٹر طویل روڈ نمبر19ڈسمبر15سے اب تک پچھلے 27دنوں سے بند ہے۔کیونکہ یہاں پر مظاہرین سی اے اے‘ این آرسی کے خلاف میں مسلسل احتجاج کررہے ہیں جس کی وجہہ سے مرکزی اورجنوبی دہلی کی ٹریفک بے قابو ہوگئی ہے۔
موثر ٹریفک پلان جس کے ذریعہ اضافی گاڑیوں کوآشرم‘ نوائیڈا لنک سڑک‘ بارا پولاح ایلویڈ کواریڈار‘ مذکورہ رنگ روڈ‘ اندر پرستھا مار‘ اور بھائی رون مارگ کی سڑک پر حمل نقل میں آسانی پیدا کرنے کی واضح کمی دیکھائی دے رہی ہے
۔یہاں پر مظاہرین کی آمد میں اضافہ کی وجہہ سے کالکاجی‘ نہرو پیلس‘ سی آر پارک گریٹر کیلاش علاقوں میں بھی ٹریفک کے بہاؤ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔نریندر سنگھ بوندیلا جوائنٹ کمشنر آف پولیس(ٹریفک) نے کہاکہ ٹریفک کو منتقل کیاجارہا ہے‘ مگر احتجاج ختم ہونے تک ٹریفک میں خلل کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم جو کرسکتے ہیں وہ سب کیاہے۔ ہم نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متعین کیاہے اور ٹریفک کو بھی بدل رہے ہیں تاکہ سڑک پر جام نہیں لگے۔
مگر یہاں پر ٹریفک دو رتک پھیلی ہوئی ہے“۔پولیس نے 15ڈسمبر سے سریتا وہار سے کالیندا کنج جانے والے سڑک کو نوائیڈا سے جڑتی ہے کو علاقہ میں مخالف سی اے اے احتجاج کے پیش نظر بند کردیاہے
۔مذکورہ سڑک سے گذرنے والے راہگیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گھنٹو ں ٹریفک میں پھنسے رہنے کی وجہہ سے لوگوں کا کام بھی متاثرہورہا ہے۔
کئی راہگیروں نے انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اپنی مشکلات بتائیں‘ جن میں سائنس داں‘ طلبہ‘ کارپوریٹ اداروں اور ائی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں۔