شاہی مہمانوں کا مسجد نبویؐ کے قریب سیرت میوزیم کا مشاہدہ

   

ریاض: شاہی ضیافت میں عمرہ و زیارت پروگرام کے مہمانوں نے مدینہ منورہ کی زیارت کے دوران مسجد نبویؐ کے قریب واقع انٹرنیشنل میوزیم برائے سیرت نبویؐ اور اسلامی ثقافت کا دورہ کیا۔ شاہی مہمانوں نے میوزیم کے مختلف حصوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔انہوں نے اسلامی اقدار، سیرت نبویؐ، انبیا کے فضائل اور اسلامی تہذیب کے معروف آثار اور مقامات سے متعلق جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پریزینٹیشن بھی دیکھی۔اس موقع پر شاہی مہمانوں نے میوزیم میں موجود تاریخی اہمیت کی حامل منفرد اشیا اور اسلامی تاریخ کے واقعات کو خوبصورتی سے اجاگر کرنے کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انتظامات مملکت کے اسلامی تاریخ پر توجہ کی نمایاں مثال ہیں۔