نئی دہلی۔یونین ہوم منسٹر امیت شاہ نے جمعہ کے روز چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ سے ملاقات کی تاکہ پارٹی ذرائع کے مطابق ریاستی کابینہ میں توسیع پر تبادلہ خیال کیاجاسکے۔
ذرائع کے مطابق شاہ نے اپنے گھر پر ادتیہ ناتھ کے ساتھ ملاقات کے لئے میٹنگ مقرر کی تھی کیونکہ وہ
قبل ازیں قومی راجدھانی کو سابق فینانس منسٹر ارون جیٹلی کی عیادت کے لئے پہنچے تھے جو ال انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنس میں زیرعلاج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کے دوران ریاستی کابینہ میں توسیع کے متعلق ایک فیصلہ لیاگیاہے۔
ذرائع نے یہ بھی جانکاری دی کہ مذکورہ اجلاس میں بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا اور اترپردیش ریاستی بی جے پی صدر سواتنترا دیو سنگھ شریک تھے۔