شاہ رخ خان کی واپسی پر پوری فلم انڈسٹری کو فخر ہونا چاہیے:ارجن

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سال 2023 میں باکس آفس پر زبردست واپسی کی۔ شاہ رخ خان کی ایک کے بعد ایک کئی بلاک بسٹر فلمیں باکس آفس کی نذر کی۔ پہلے کنگ خان نے فلم پٹھان سے اپنی واپسی کی، پھر فلم جوان نے خوب کمائی کی اور نئے ریکارڈز بنائے۔ پھر سال کے آخر میں فلم ڈنکی نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ ہرکوئی شاہ رخ خان کی زبردست واپسی کی تعریف کر رہا ہے۔ شاہ رخ خان کی زبردست واپسی پرکئی ستاروں نے تبصرہ کیا ہے۔ ان سب کے بعد اب مشہور بالی ووڈ اسٹار ارجن رامپال نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایک ایسا بیان دیا ہے جس کے کافی چرچے ہیں۔ ارجن رامپال ان دنوں اپنی آنے والی فلم کریک کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ارجن رامپال اس فلم میں ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ ارجن رامپال ان دنوں اس فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران ارجن رامپال کا زوم پردیا گیا ایک انٹرویو کافی وائرل ہورہا ہے۔ اس انٹرویو کے دوران ارجن رامپال نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بارے میں بہت کچھ کہا ہے۔ انہوں نے اس انٹرویو کے دوران کہا کہ میں پٹھان اور جوان کی کامیابی دیکھ کر حیران رہ گیا۔ شاہ رخ خان کی واپسی پر پوری فلم انڈسٹری کو فخر ہونا چاہیے۔ اداکار نے اس انٹرویو کے دوران فلم پٹھان اور جوان کی بھی کافی تعریف کی ہے۔ ارجن رامپال کے اس انٹرویوکا کافی چرچا ہے۔ ارجن رامپال کا یہ انٹرویو آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے۔