شاہ فیصل اپنی نئی سیاسی پارٹی کا کل آغاز کریں گے

   

سرینگر۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آئی اے ایس آفیسر شاہ فیصل اتوار کو اپنی نئی سیاسی پارٹی ’’جموں اینڈ کشمیر پیپلز موؤمنٹ‘‘ کا راج باغ علاقہ میں رسمی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب راج باغ کے گنڈوں گراؤنڈ پر منعقد ہوگی۔ 2010ء یو پی ایس سی کے ٹاپر نے اس کی سال جنوری میں آئی اے ایس کیڈر سے کشمیر میں لامتناہی ہلاکتوں اور ہندوستانی مسلمانوں کو نظرانداز کرنے کے خلاف استعفیٰ دے دیا تھا۔ فیصل نے عوامی اداروں جیسے آر بی آئی، سی بی آئی اور این آئی اے کو اپنے تابعدار بنانے کے مرکزی فیصلہ پر سخت تنقید کی ہے اور ان اداروں پر اپنا تسلط رکھنے کا مقصد دراصل دستور کی توہین کے مترادف ہے جو فوری بند ہونا چاہئے۔