شاہ کے متعلق کجریوال کے پیش قیاسی درست ثابت ہوئی۔ ویڈیو

,

   

اگر بی جے پی مرکز میں اقتدار میں آتی ہے تو سارے ملک میں تباہی مچ جائے گی‘ اس طرح کا دعوی اور پیش قیاسی اروند کجریوال نے سالوں قبل کیاتھا اور اب دہلی چیف منسٹر اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر کجریوال کی یہ پیش قیاسی درست ثابت ہوتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے۔

دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں حالیہ دنوں کے دوران پیش ائے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد قومی سطح پر لوگوں کے ذہنوں میں دوبارہ گجرات ماڈل کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

سال2002میں گجرات کے اندر جس طرح سے فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے‘ ٹھیک اسی انداز میں ہی دہلی کے شمال مشرقی ضلع میں پچھلے ہفتہ فرقہ وارانہ جھڑپوں کا اچانک سلسلہ پھوٹ پڑا۔

دنگایوں نے نہ صرف جانی ومالی نقصان کیابلکہ مساجد‘ درگاہوں کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایاہے۔

چالیس سے زائد جانیں اب اس فساد میں گئی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شدید زخمی حالات میں اب بھی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

ان حالات میں اروند کجریوال کے بیان پر مشتمل یہ قدیم ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔

YouTube video