شبانہ اعظمی کی حالت میں بہتری

   

ممبئی ۔ 22 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فلم اداکارہ و سماجی جہد کار شبانہ اعظمی جو گزشتہ ہفتہ ایک سڑک حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئی تھیں، ممبئی کے کوکیلا بین امبانی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے ۔18 جنوری کو ممبئی ۔پونے ایکسپریس ہائی وے پر ان کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی تھی جس میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔ 69 سالہ اداکارہ کے علاوہ ان کے ڈرائیور کملیش کامت کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف لاپرواہی سے گاڑی چلانے کا ایک کیس بھی درج کیا ہے ۔ دریں اثناء شبانہ اعظمی کے خاندانی ذرائع نے بھی ان کی حالت مستحکم بتائی ہے ۔ البتہ انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ۔