پٹنہ : بی جے پی کی ریاستی ٹیم نے بہار میں لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔ لیکن اس فہرست میں سے پٹنہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے شتروگھن سنہا کا نام غائب ہے ۔ ان کی جگہ مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد پٹنہ سے امید وار بنائے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ فلم اسٹار سے سیاست داں بننے والے شتروگھن سنہا بی جے پی کے سینئر لیڈر ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے امیدواروں کے تعلق سے مزید بتایا کہ جناشکتی پارٹی کے چندن کمار بہار کے نواڈا حلقہ سے انتخاب لڑیں گے۔ اور رام ولاس پاسوان کے لڑکے چراغ پاسوان جموئی سے امیدوار بنائے گئے ہیں ۔
بھوپیندر نے مزید کہا کہ اس فہر ست بی جے پی قومی صدر امیت شاہ ، جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار او رایل جے پی لیڈر رام ولاس پاسوان نے تیار کی ہے ۔ واضح رہے کہ بہار میں ۱۱، ۱۸، ۲۳اور ۲۹اپریل او ر۶؍مئی کو انتخابات ہونے والے ہیں جبکہ نتیجہ ۲۳؍ مئی کو برآمد ہوگا۔