ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کو ممبئی کے کوکیلا بین ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی مائنر سرجری ہوئی ہے۔ ان کی طبعت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ شتروگھن سنہا حال ہی میں انتخابی مہم اور اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کی وجہ سے کافی مصروف رہے ہیں۔شتروگھن نے حال ہی میں مغربی بنگال کے آسنسول حلقہ سے لوک سبھا الیکشن جیتا ہے جس کے بعد انہوں نے وہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔