شتروگھن سنہا کی پاکستان کے صدر سے لاہور میں ملاقات

,

   

کانگریس کے لیڈر اور اداکار سے بنے سیاست دان شتروگھن سنہا نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے لاہور میں ملاقات کی۔

پاکستان کے صدر نے ٹویٹ کیا کہ آج ہندوستان کے سیاست دان سے میر ملاقات ہوئی، اور سرحد پار امن کی بحالی پر آپس میں بات چیت ہوئی۔

ٹویٹ کے مطابق شتروگھن سنہا نے پاکستان میں صدر کی طرف سے کشمیر میں پابندیوں کے بارے میں اظہار تشویش کے بارے میں تائید کی، کہ ہاں حالات کچھ ایسے ہی ہیں ۔

سابقہ ​​ممبر پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر سنہا نے پاکستانی تاجر میاں اسد احسن کی دعوت پر لاہور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔

پاکستانی اسٹار ریما خان کے ساتھ تقریب میں تجربہ کار اداکار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

اس دن صبح شتروگھن سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ان کا “مکمل طور پر ذاتی دورہ ہے اور اس میں “کوئی سرکاری تعاون نہیں ہے۔