شدید بارش سے فصلوں کو نقصان

   

حیدرآباد : حیدرآباد کے بشمول ریاست کے تمام اضلاع میں گزشتہ دو دن سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں کئی مقامات پر سینکڑوں ایکر پر پھیلی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ کھمم ، یلندو کی کوئلہ کی کانوں میں بھی نکاسی کا کام بارش کی وجہ سے متاثر ہوا ہے ۔ بارش سے نہ صرف کھڑی فصل متاثر ہوئی ہیں بلکہ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔