٭ ہریانہ کی ایک خاتون نے وزیر داخلہ ہریانہ انیل وج کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی اپنے پولیس ملازم شوہر کا قتل کیا ہے۔ اس نے 2017 ء میں شوہر کو ہلاک کیا تھا ۔ انیل وج نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے ان سے کہا ہے کہ وہ انہیں ان کے جرم کیلئے پھانسی کی سزا دے دیں ۔ مکتوب میں خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے شرابی شوہر کو اس وقت گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا جب وہ بہت زیادہ شراب پی لینے کی وجہ سے الٹی کر رہا تھا۔پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔