شرابی شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 23 فبروری (سیاست نیوز) آصف نگر کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے اس کی بیوی کا قتل کردیا اور فرار اختیار کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 24 سالہ شالینی جو رویندر نگر علاقہ کے ساکن شخص وجے کمار کی بیوی تھی کا شوہر نے قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ دونوں میں کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا اور ایک مرتبہ دونوں کی پولیس اسٹیشن میں کونسلنگ بھی کی گئی تھی۔ تاہم وجے کمار کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پیشہ سے پینٹر وجے کمار ہر دن نشہ کی حالت میں مکان پہنچتا تھا اور بیوی سے جھگڑا کرتا تھا۔ کل رات بھی یہ شخص نشہ کی حالت میں مکان پہنچا اور معمولی بات پر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا۔ پولیس آصف نگر کے مطابق آج صبح کی اولین ساعتوں میں وجے کمار نے اس کی بیوی شالینی پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ ان کی شادی سال 2013ء میں ہوئی تھی۔ پولیس آصف نگر مصروف تحقیقات ہے۔