شرابی ماں باپ کے جھگڑے میں کمسن لڑکا ہلاک

   

حیدرآباد۔/24 ستمبر، ( سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ پوسل بستی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں شرابی ماں باپ کے جھگڑے میں 22 دن کا شیرخوار ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پی راجیش اور 27 سالہ بیوی پی جھانوی جو عادی شرابی بتائے جاتے ہیں اکثر آپس میں جھگڑا کیا کرتے تھے۔ جمعہ کی شام کو بھی راجیش اور جھانوی نے حالت نشہ میں جھگڑا کیا جس کے دوران راجیش نے اپنی بیوی کو پلاسٹک کے ایک پائپ سے زدوکوب کرنا شروع کیا اور خود کو پٹائی سے بچانے کیلئے بیوی نے بچہ کا سہارا لیا جس کے نتیجہ میں شیر خوار مار کی زد میں آگیا اور ہلاک ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد شیر خوار کو فوری مقامی افراد کی مدد سے بچوں کے نیلو ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس سعیدآباد نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔ ب