حیدرآباد۔24۔ جنوری (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ شاہ میر پیٹ میں فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو لوٹ لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم لٹیروں نے جو ہندی زبان میں بات کر رہے تھے، شراب کی دکان کے مالک کو لوٹ لیا ۔ دکان بند کرکے مکان جارہے بالا کرشنا اور ملازم جئے پال ریڈی کو بندوق کے ذریعہ دھمکایا اور انہیں خوفزدہ کرنے کیلئے ہوا میں دو راونڈ فائرنگ کردی جس کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ یہ واردات کل رات پیش آئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس مقام واردات پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ ابتدائی تحقیقات اور دکان مالک و ملازم کے بیانات کے بعد پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک موٹر سیکل پر تین افراد سوار تھے جو منکی کیاپ پہنے ہوئے تھے تاکہ ان کی شناخت ظاہر نہ ہوسکے۔ع
لیکن اسی دوران ان لوٹیروں کے درمیان گفتگو کو ان افراد نے نوٹس کیا اور پولیس کو بتایا کہ یہ تینوں ہندی زبان میں بات کر رہے تھے جنہوں نے بندوق سے فائر کرتے ہوئے رقم لوٹ کر فرار اختیار کرلی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات اور شواہد کے بعد شمالی ہند کی ٹولیوں پر شبہ ظاہر کیا ہے، جو ان دنوں شہر کے مضافات میں بہت زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں اور بندوق کے کلچر کو بھی شمال ہند سے فروغ دیا جانے لگا ہے جہاں دیسی ساختہ بندوقوں کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے وارداتیں انجام دی جارہی ہیں ۔ پو لیس سابقہ تجربات اور واقعات کو نظر میں رکھتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ع