شراب کے لیے بیوی پیسے نہ دینے پر برہم شخص نے بیٹی کو ہلاک کردیا

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایل بی نگر پولیس ایک شخص کی تلاش میں ہے جس نے مبینہ طور پر اس کی پانچ سالہ بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا کیوں کہ وہ شراب کی خریدی کے لیے پیسے نہ دینے پر اس کی بیوی پر برہم تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم اے درگا راؤ اس کی بیوی گنگا بھوانی اور ان کی دو بیٹیاں 8 سالہ سدھا اور 5 سالہ یامنی منصور آباد ، ایل بی نگر میں رہتے تھے جو رچہ کنڈا کمشنریٹ کے تحت ہے ۔ درگا راؤ شراب کا عادی تھا اور وہ ایک رہائشی بلڈنگ میں واچ مین کا کام کرتا ہے جب کہ اس کی بیوی پڑوس میں ایک گھریلو ملازمہ کا کام کرتی ہے ۔ ملزم اس کی پوری کمائی کو شراب پر خرچ کرتا تھا اور اکثر اس کی بیوی کو ہراساں کرتا تھا اور شراب کی خریدی کے لیے اس سے پیسے طلب کرتا تھا اور اگر وہ شراب نوشی کے لیے پیسے دینے سے انکار کرتی تو اس پر حملہ بھی کرتا تھا ۔ جمعہ کی رات درگا راؤ مبینہ طور پر حالت نشہ میں گھر واپس آیا اور اس کی بیوی سے شراب کے لیے رقم طلب کیا جب اس نے اسے رقم دینے سے انکار کیا تو اس نے اس کے ساتھ جھگڑا کیا ۔ اس کے بعد وہ سو گئے ۔ صبح گنگا بھوانی نے اس کی بیٹی کو اسکول جانے کے لیے تیار کیا اور درگا راؤ سے کہا کہ انہیں ان کے اسکول پر چھوڑے ۔ اور وہ کام پر چلے گئی ۔ تقریباً صبح 9-45 بجے گنگا بھوانی جب گھر واپس ہوئی تو یامنی کو بیڈ پر پری ہوئی پایا جب کہ اس کا شوہر گھر پر نہیں تھا ۔ بھوانی نے اس کے بھائی کو طلب کیا اور انہوں نے یامنی کو بے حرکت پاکر اسے فوری دواخانہ لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا اور اس کی گردن پر زخم تھے ۔ ایل بی نگر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ۔۔