شرا د پورا کی پرشانت کشور سے ملاقات‘ اپوزیشن قائدین کے ساتھ ملاقات کا اعلان

,

   

شراد پورا اور کشور کے درمیان ملاقات 2024کے لئے نریند رمودی کی زیر قیادت بی جے پی سے مقابلے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحدہ کرنے کی طرف ایک مضبوط اشارہ ہے


نئی دہلی۔ سال 2024کے عام انتخابات کے لئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی زیرقیادت ایک محاذ کی تیاری کی افواہوں کو تقویت دیتے ہوئے سیاسی حکمت عملی تیار کرنے والے پرشانت کشور نے این سی پی سربراہ شرد پوراسے دس دنوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی دارلحکومت میں یہ میٹنگ تقریبا دیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ اس سے قبل 11جون کو دونوں کی ہوئیملاقات کے مہارشٹرا اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر پیدا کردی تھی

۔شراد پورا اور کشور کے درمیان ملاقات 2024کے لئے نریند رمودی کی زیر قیادت بی جے پی سے مقابلے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحدہ کرنے کی طرف ایک مضبوط اشارہ ہے۔

پرشانت کشور کی اہمیت مغربی بنگال میں ممتا کی زیر قیادت ترنمول کانگریس اور تاملناڈو میں اسٹالن کی زیر قیادت ڈی ایم کے کی پچھلے ماہ جیت کے بعد کافی بڑھ گئی ہے۔

کشور پوار کی پچھلی میٹنگ کے بعد مہارشٹرا کے وزیر نواب ملک نے امکانی متحدہ فرنٹ کی تصدیق کی تھی۔ اے این ائی نے ملک کے حوالے سے کہاتھا کہ ”پوار صاحب اپوزیشن جماعتوں کومتحدکرنا چاہتے ہیں۔

مجوزہ آیام میں بی جے پی کے خلاف ایک مضبوط سیاسی محاذ تشکیل دینے کی جانب کوششیں کی جارہی ہیں“۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کئی سیاسی جماعتیں اس طرح کے گروپ میں شامل ہونے کا اشارہ دے رہی ہیں۔ شیو سینا لیڈر سنجے راؤت نے اس طرح کے امکان سے انکار نہیں کیاہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی پوار ریاست او رمرکز میں کئی اتحادی حکومتوں کی تشکیل میں شامل رہے ہیں۔ فرنٹ کے متعلق بات چیت کو اسو قت تقویت مل گئی جب این سی پی چیف منگل کے روز4بجے شامل دہلی میں اپنی قیام گاہ پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں کا ایجنڈہ واضح نہیں ہے۔ نیوز ایجنسی ائی اے این ایس نے جانکاری دی ہے کہ دعوت نامہ 15اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو گیاہے‘ مگر ان میں سے چندایک پارٹیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔

ائی اے این ایس کے مطابق ”کانگریس نے اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے اب تک حامی نہیں بھری ہے“۔