شردپوار کیخلاف پوسٹ ، اداکارہ 18 مئی تک پولیس تحویل میں

   

تھانے۔ مہاراشٹر کی ایک عدالت نے اتوارکو مراٹھی اداکارہ کیتکی چتالے کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک قابل اعتراض پوسٹ شائع کرنے کے الزام میں18 مئی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا۔ ایک اہلکار نے یہ جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ فلم اور ٹیلی ویژن کی29 سالہ اداکارہ چتالے نے مبینہ طور پر اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ شائع کی تھی۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ اداکارہ کو اتوارکو چھٹیوں والی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے 18 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا۔چتالے اور 23 سالہ فارمیسی کے طالب علم نکھل بھامرے کو پوار کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ شیئر کرنے پر ہفتہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔