کھڑگی کے مکان پر ملاقا ت کے بعد گاندھی نے کہاکہ ”ہم متحد ہیں“ وہیں پوار نے اپوزیشن پارٹیں و کے درمیان بڑے پیمانے پر اتحاد کی وکالت کی ہے۔
نئی دہلی۔ بہار چیف منسٹر نتیش کمار کے بعد این سی پی چیف شرد پوار نے جمعرات کے روز کانگریس صدر ملکارجن کھڑگی اور پارٹی قائد راہول گاندھی سے ملاقات کی تاکہ اپوزیشن کے اتحاد کو آگے بڑھا سکیں۔
کھڑگی کے مکان پر ملاقا ت کے بعد گاندھی نے کہاکہ ”ہم متحد ہیں“ وہیں پوار نے اپوزیشن پارٹیں و کے درمیان بڑے پیمانے پر اتحاد کی وکالت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”میں یہ چاہتاہوں کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین بشمول ممتا بنرجی اور اروند کجریوال کے بات چیت ہونی چاہئے۔
ہمیں ان سے بات کرکے آگے بڑھنا چاہئے‘ ہر کسی کو ساتھ لینا تاکہ اپوزیشن متحد ہوسکے“۔ کھرگی نے بتایاکہ انہیں خوشی ہے کہ بڑے اپوزیشن اتحاد کے لئے رہنمائی او رکام کررہے ہیں۔
کانگریس قائدین‘ نتیش کمار کی جے ڈی یو‘ اور لال پرساد کی آر جے ڈی بہار میں جو متحد ہیں نے چہارشنبہ کے روز ایک ملاقات کی تھی۔
بعدازاں نتیش کمار نے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال‘ سی پی ای ایم سربراہ سیتا رام یچوری اور سی پی ائی کے ڈی راجہ سے جمعرات کے روز ملاقات کی۔
نتیش کمار نے اپنے نائٹ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے گاندھی اور کھڑگی سے کھڑگی کے مکان پر ملاقات کی اور یہ تمام بعدازاں میڈیا کے روبرو پیش ائے۔