شرد پوار کا اعتراف’چیف منسٹر کے پوسٹ کے لئے اختلاف تاخیر کی وجہہ‘

,

   

کراد(مہارشٹرا) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے پیر کے روز اس بات کااعتراف کیاہے کہ شیوسینا‘

این سی پی او رکانگریس اتحاد کی حکومت تشکیل دینے میں تاخیر کی وجہہ چیف منسٹر کے پوسٹ کی تقسیم پر اختلاف ہے‘۔یہاں پر ایک تقرب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ این سی پی نے کہاتھا کہ 30ماہ چیف منسٹر کا پوسٹ انہیں دیا جائے جس پر اعتراض ہوا جس کے بعد تین پارٹیوں کے درمیان میں اس پر اختلاف رائے کا سلسلہ آخری جمعہ تک برقرار رہا تھا۔

آخر کار جمعہ کی رات دیر گئے تک تینوں پارٹیوں نے متفقہ طو رپر یہ فیصلہ کرلیاتھا کہ سینا کے صدر ادھوٹھاکرے پورے پانچ سال کے لئے چیف منسٹر رہیں گے‘

اور ساتھ میں این سی پی او رکانگریس کو ان کے نائب کے پوسٹ دئے جائیں گے۔ٹھاکرے کی جانب سے مثبت ردعمل کی امید پر مذکورہ تینوں پارٹیوں نے راج بھون روانگی کا منصوبہ تیار کیا تاکہ دوپہر تک حکومت کی تشکیل کا دعوی پیش کیاجاسکے۔

تاہم 23نومبر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے دیویندر فنڈنایوس اور این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے چیف منسٹر او رڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لے کر سارے ملک کو حیران کردیاتھا۔

اجیت پوار نے بی جے پی کے ساتھ حکومت کی تشکیل کو اہمیت دینے کے معاملے کی ایک وجہہ ”حکومت کی تشکیل میں تاخیر کی وجہہ سے“ بتائی تھی۔

تاہم شراد پوار نے واضح کردیا کہ انہوں نے اپنے وعدے جو شیو سینا کے ساتھ کیاتھا اور ان کے بھتیجے اجیت پوار کو نہ تو پارٹی او رنہ ہی گھر والو ں کی حمایت حاصل ہے