شرد پوار گروپ کا نیا نام این سی پی شردچندر پوار

   

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے شرد پوار گروپ کیلئے پارٹی کے نئے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پارٹی کا نام این سی پی شرد چندر پوار ہوگا۔ شرد پوار گروپ نے چہارشنبہ کو پارٹی کیلئے تین نئے نام الیکشن کمیشن کو بھیجے تھے۔ پہلا نام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ایس، دوسرا نام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار اور تیسرا نام نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد چندر پوار تھا۔ شرد پوار گروپ کو تین نام بھیجنے کیلئے آج تک کا وقت تھا۔ اگر گروپ مقررہ وقت میں تین نام دینے میں ناکام رہا تو اس کے ارکان کو آزاد کی حیثیت سے الیکشن لڑنا پڑتا۔ 6 فروری کو الیکشن کمیشن نے اجیت پوار کے گروپ کو اصلی این سی پی قرار دیا تھا۔