شرد یادوکی جے ڈی یومیں واپسی ممکن کشواہا سے ملاقات کے بعد قیاس آرائیاں تیز

   

پٹنہ: جے ڈی یوکے پرانے ساتھیوں کو واپس لانے کی مشق میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اوپیندر کشواہا مصروف ہیں۔ اب یہ اطلاع ملی ہے کہ انھوں نے دہلی میں سابق مرکزی وزیر شرد یادو سے ملاقات کی ہے۔ شرد یادو اس وقت لوک تانترک جنتا دل کے صدرہیں۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ان کے درمیان بہار کی صورتحال پر بات چیت ہو رہی ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیاجائے تو ناراض شرد یادو دوبارہ جے ڈی یوکاتیرپکڑسکتے ہیں۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ شرد یادو نے فی الحال اتفاق نہیں کیاہے۔انھو ںنے چند دنوں کا وقت مانگا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا تاہم سیاسی ماہرین اسے ایک اہم ملاقات سمجھ رہے ہیں۔