شروتی کا پربھاس کی فلم ’سالار‘ میں داخلہ

   

ممبئی : اداکارہ شروتی ہاسن ’کے جی ایف‘ کے ڈائرکٹر پرشانت نیل کی انڈرولڈ ایکشن تھرلر فلم ’سالار‘ میں شامل کرلی گئی ہیں۔ فلمسازوں نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا ۔ یہ فلم آل انڈیا نوعیت کی رہے گی۔ اس میں کمل ہاسن کی بیٹی شروتی کے مقابل ساوتھ اسٹار پربھاس اداکاری کریں گے جنہیں تشدد والا کردار نبھاتے دیکھا جائے گا۔ پروڈکشن ہاؤس ہوم بیل فلمس کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ نے یہ اعلان شروتی کی 35 ویں سالگرہ پر کیا ہے۔