شروعات سے ہی بی جے پی عوام کے حقوق کو مسمار کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ راہول گاندھی

,

   

راہول نے کہاکہ ”حق جانکاری‘ جمہوریت کی ایک او رشفافیت کا نام ہے۔ لوگوں کو سوال پوچھنے او راس کے جوابات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔ آرٹی ائی بھی یو پی اے نے دیا ہے۔ یہ وہ حقوق ہے جس پر وزیراعظم اعتراض جتارہے ہیں؟اور کیوں؟“۔


نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھینے ہفتہ کے روز بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ یہ ”شروعات سے ہی عوام کے حقو ق کو مسمارکرنے کی“ کوشش کررہی ہے۔

مذکورہ کانگریس ایم پی نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہاکہ دنیاکی سب سے عظیم جمہوریت بنیادی حقوق کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ شفافیت جمہوریت کا دوسرا نام ہے اور لوگوں کو اپنے سوال پوچھنے کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے استفسار کیاکہ ”حق جانکاری‘ جمہوریت کی ایک او رشفافیت کا نام ہے۔ لوگوں کو سوال پوچھنے او راس کے جوابات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔

آرٹی ائی بھی یو پی اے نے دیا ہے۔ یہ وہ حقوق ہے جس پر وزیراعظم اعتراض جتارہے ہیں؟اور کیوں؟“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”کھانے کا حق جس کی وجہہ سے کسی کو بھی بھوک کاسامنا نہیں کرنا پڑے۔ حق تعلیم آج ہر کوئی اسکول جارہا ہے‘ تاکہ ملک اور اپنے بہتر مستقبل کو تیار کرسکے۔ حق ملازمت‘ بی جے پی کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کے باوجود مذکورہ یو پی اے نے عوام کوملازمت کی سکیورٹی دی ہے۔

اس نے کویڈ19کے مشکل وقت میں بھی ملک کے لوگوں کی مدد کی ہے“۔اترپردیش اسمبلی الیکشن میں نوجوانوں کے لئے پارٹی کے منشور کی اجرائی کے دوران میڈیاسے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو نوجوانوں کے حقوق سے محروم کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”تقریبا 880نوجوان اترپردیش میں ہر 24گھنٹے میں نوکری سے محروم ہیں وہیں پانچ سالوں میں 16لاکھ نوجوان محروم ہوئے ہیں“۔

نوکریوں کی صورتحال پر زوردیتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی نے ہر سال 2کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاتھا جس پورا نہیں ہوا ہے۔ کیوں؟اس کی وجہہ ہندوستان کے اثاثے دو تین سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں چلے گئے ہیں“۔

راہول گاندھی نے کہاکہ ”یہاں پر کانگریس پارٹی کی جانب سے کوئی کھوکھلی باتیں نہیں‘ سونچ یوپی کے نوجوانوں کے مستقبل کی حکمت عملی کیاہونی چاہئے کی ہے‘ ہم آپ کو کیسے ملازمت دیں گے‘ آپ کیسے روزگار حاصل کریں گے‘ یہ بتانا چاہئے۔

ہم تمہیں یہ بتائیں بھائی کہ ہم 10لاکھ‘20لاکھ‘30لاکھ‘40لاکھ ملازمتیں دیں گے مگر کانگریس کیسے دے گی ہم نے اس منشور میں تحریر کیاہے“۔

راہول گاندھی نے کہاکہ منشور سار یوپی کے نوجوانوں کے سونچ کا ہے‘ جس کو ریاست کے نوجوانوں سے مشاورات کے بعد تیار کیاگیاہے۔