نئی دہلی، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے واضح کیا ہے کہ شری رام جنم بھومی پر مندر کی تعمیر کے لئے کسی طرح کی رقم جمع نہیں کی جا رہی ہے ۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی جنرل سکریٹری ملند پرانڈے نے اتوار کے روز یہاں ایک بیان جاری کرکے واضح کیا کہ وشو ہندو پریشد یا رام جنم بھومی ٹرسٹ نے 1989 کے بعد سے آج تک رام جنم بھومی کے لئے عوامی طور پر نہ تو کوئی فنڈ جمع کیا ہے اور نہ ہی اس نے ابھی تک کوئی اپیل کی ہے ۔