ششانت سنگھ کی مبینہ گرل فرینڈ کے خلاف شکایت درج

,

   

ممبئی۔ ششانت سنگھ کی مبینہ گرل فرینڈ ریہا چکرابتری کے خلاف ایک کریمنل شکایت درج کرائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مظفر پور میں پتاہی علاقے کے رہنے والے کندن کمار نے متوفی اداکار کو معاشی او رذہنی طور پر پریشان کرنے کا ریہا کو مورد الزام ٹہرایا ہے۔

چیف جوڈیثرل مجسٹریٹ مکیش کمار کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس پر 24جون کے روز سنوائی کی جائے گی۔ قبل ازایں مذکورہ اداکار کی خودکشی کے معاملے میں ریہا چکرابرتی نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کروایاتھا۔

اچانک اداکار کو چھوڑنے کے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ریہا نے یہ کہاکہ ششانت نے ہی انہیں چھوڑ کر چلے جانے کو کہاتھا۔ مذکورہ اداکارہ کو متوفی ششانت کی حالت کو سمجھتے ہوئے کچھ پوچھے بغیر ہی چھوڑ دیا کیونکہ وہ سمجھتی تھی کہ دوری ہی بہترین فیصلہ ہوگا۔

مضافاتی باندرہ اپنے اپارٹمنٹ میں راجپوت نے مبینہ طور پر14جون کے روز خودکشی کی تھی۔ان کے والد کے کے سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ وہ اور فیملی کے دیگر لوگ راجپوت کے ذہنی تناؤ کی وجہہ سے وہ واقف نہیں ہیں