ششانت کیس میں ای ڈی نے ریہا‘ اس کے بھائی اور شروتی مودی سے پوچھ تاچھ کی

,

   

چکربرتی فیملی سے مذکورہ ایجنسی نے پچھلے پانچ سال کے آمدنی ریٹرنس کے متعلق استفسار کیاہے۔

ممبئی۔ششانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے سے جڑی مالی تغلب کارائیوں پر پوچھ تاچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے سامنے اداکارہ ریہا چکربرتی‘ ان کے بھائی شوویک اور والد اندرجیت چکربرتی پیر کے روز پیش ہوئے ہیں۔

پوچھ تاچھ کا آغاز12:15کے قریب ہوا
ای ڈی نے جمعہ کے روز ریہا اور ان کی سابق منیجر شروتی مودی‘ کے علاوہ ششانت کے ہاوز منیجرسامیول مرینڈا سے اٹھ گھنٹے سے زائد اور ہفتہ کے روز اٹھارہ گھنٹوں جبکہ اتوار کی نصف رات تک پوچھ تاچھ کی تھی۔

YouTube video

اس کیس میں پہلی مرتبہ ریہا کے والد اندراجیت سے اس کیس کے ضمن میں پوچھ تاچھ کی ہے۔ای ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایجنسی کو غیر قانونی طریقہ سے لین دین کا شبہ ہے اور تحقیقات اس معاملے میں واضح تصویر پیش کرے گی۔

اس قبل کئی مواقعوں پر ریہا نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا دعوی کیاہے کہ وہ بے قصور ہے۔ مذکورہ ای ڈی راجپوت کی تین کمپنیوں جس کی وہ پارٹنر ہیں کے متعلق مذکورہ اداکارہ سے پوچھ تاچھ کی ہے۔

ریہا نے معاشی تحقیقات کرنے والی ایجنسی کو بتایا تھا کہ 1لاکھ روپئے کی ادائیگی کامعاملہ تھا جس کو ان میں تین لوگ(ششانت سنگھ راجپوت‘ ریہا اور شوویک چکربرتی نے شیئر) کیاتھا اور اس کے علاوہ انہوں نے کمپنی میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کی تھی۔

ریہا اور اس کی فیملی کی دو جائیدادوں پر بھی ای ڈی کی نظر ہے۔ کھر (ایسٹ) میں ان کے نام پر فلیٹ کے ضمن میں ریہا نے ای ڈی کے عہدیداروں کوبتایا کہ 60لاکھ روپئے کا انہوں نے لون لیا اور مابقی 25لاکھ روپئے کی رقم انہوں نے اپنی آمدنی سے ادا کی ہے۔

مذکورہ ایجنسی نے ایک دوسری جائیداد کے متعلق بھی ان کے والد سے سوال کیاہے۔چکربرتی فیملی سے مذکورہ ایجنسی نے پچھلے پانچ سال کے آمدنی ریٹرنس کے متعلق استفسار کیاہے۔

مذکورہ ای ڈی نے 31جولائی کے روزبہار پولیس کی جانب سے ششانت کے والد کے کے سنگھ کی جانب سے کی گئی شکایت پر درج ایف ائی آر کی بنیاد پر ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں ان کے بیٹے کے کوٹک مہیندرا بینک اکاونٹ سے 15کروڑ روپئے نکالنے کا الزام لگایاگیاتھا اور اس اکاونٹ میں 17کروڑ روپئے کی رقم جمع تھی