ششی تھرور نے کانگریس صدر کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

,

   

مذکورہ کانگریس ایم پی نے اے ائی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں پارٹی کے سنٹرل الیکشن اتھاریٹی چیرمن مدھو سدھن مستری کے دفتر میں اپنے کاغذات داخل کئے ہیں۔


نئی دہلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کے روز پارٹی ہیڈکواٹرس پہنچ کر کانگریس صدر کے عہدے کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیاہے۔

مذکورہ کانگریس ایم پی نے اے ائی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں پارٹی کے سنٹرل الیکشن اتھاریٹی چیرمن مدھو سدھن مستری کے دفتر میں اپنے کاغذات داخل کئے ہیں۔

باجے اور اپنے مداحوں کے بھیڑ کے شور شرابے کے بیچ وہ ائے ائی سی سی ہیڈکوارٹرس میں داخل ہوئے۔ پارٹی کے صدراتی عہدے کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل تھرور راج گھاٹ پہنچ کرمہاتما گاندھی کوخراج عقیدت پیش کیا۔

تھرور نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”آج صبح اس شخص کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جس نے 21ویں صدی کے لئے ہندوستان کا پل تیار کیاہے“۔

انہوں نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے حوالے سے کہاکہ ”ہندوستان ایک قدم ملک مگر نوجوان قوم ہے۔میرا خواب مضبوط‘ آزاد‘ اور خود مختار ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت میں سرفہرست ملک بنانا ہے“۔

اکٹوبر17کے روز رائے دہی مقرر ہے اور نتائج کا 19اکٹوبر اعلان کیاجائے گا۔