شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سبجیکٹ اسوسی ایشن ’بزم جامعہ‘ کی تشکیل نو

   

نئی دہلی: شعبہ اردو کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم ’بزمِ جامعہ ‘سیشن 2022-23 کی تشکیل نو عمل میں آئی۔ رواں میقات میں بزمِ جامعہ کے صدر خود صدرِ شعبہ پروفیسر احمد محفوظ ہیں۔ انھوں نے ڈاکٹر خالد مبشر کو ایڈوائزر مقرر کیا اور ان کے ساتھ اساتذہ میں پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ، ڈاکٹر خوشتر زریں ملک اور ڈاکٹر راحین شمع کو بزمِ جامعہ کا رکن نامزد کیا۔ آج یہاں جاری ریلیز کے مطابق طلبا میں سے بزمِ جامعہ کے عہدہ داران اور اراکین باضابطہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیے جاتے ہیں۔ سفیر صدیقی (ایم۔ اے ۔ س سوم) نائب صدر، عبدالرحمٰن عابد (ایم۔ اے ۔ س اول) جنرل سکریٹری، داؤد احمد (بی۔ اے ۔ س پنجم) جوائنٹ سکریٹری اور زاہد اقبال (بی۔ اے ۔ س سوم) خازن منتخب ہوئے ۔